لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی نومولود بیٹی کا نام رکھنے کے لیے مداحوں سے تجویز مانگ لی۔
,
خیال رہے کہ گذشتہ روز شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنی 5 ویں بیٹی کی ولادت کی خبر سنائی تھی۔
,
شاہد آفریدی نے اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ نوزائیدہ بیٹی کو گود میں اٹھائے اپنی تصویر مداحوں سے شیئر بھی کی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
,
مداحوں کی جانب سے ننھی مہمان کے لیے نیک خواہشات کے ساتھ اس کے نام بھی تجویز کیے جارہے ہیں۔
,
شاہد آفریدی نے پوسٹ میں مداحوں سے اپنی نومولود بیٹی کا نام تجویز کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ناموں میں سے وہ جس کا تجویز کردہ نام منتخب کریں گے اسے انعام بھی دیا جائے گا۔
,
سابق کپتان نے پوسٹ میں اپنی چار بیٹیوں کے نام لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نئی بیٹی کا نام بھی اے (A) سے تجویز کیا جائے۔
,
خیال رہے کہ سابق کپتان کی سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ ہیں جبکہ دیگر بیٹیوں کے نام انشا، عجوا اور اسمارا ہیں۔
,
شاہد آفریدی کی ٹوئٹ کے بعد بڑی تعداد میں ان کے مداح مختلف نام تجویز کررہے ہیں۔
,
افغان کرکٹر راشد خان نے شاہد آفریدی کی بیٹی کے لیے آفرین نام تجویز کیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اس کا مطلب بہادر بھی بتایا ہے۔